حیدرآباد۔ ابولکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹوٹ کی گولڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی چیرپرسن پروفیسر اشرف رفیعہ نے کہاکہ 24اگست تا26اگست سہ روزقومی سمینار کا ابولکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیوٹ میں انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔
انہوں نے ادارے کے ساٹھ سال کی تکمیل کے موقع پر ”دکن میں علوم شرقیہ کے کتاب خانے“ کے عنوان پر سہ روز قومی سمینار اور جشن الماس کا آغاز24اگست سے ہوگا جس کا افتتاح پروفیسر سلیمان صدیقی سابق شیخ الجامعہ‘جامعہ عثمانیہ کے ہاتھوں عمل میں ائے گا اور مہمان خصوصی مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان ہوں گے۔
پروفیسر اشرف رفیعہ سمینار کی صدرات کریں گے۔
محترمہ اشرف رفیع نے بتایا کہ مذکورہ سمینار میں 24مقالہ نگا اپنے مقالے پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ جشن الماس تمام سال منایاجائے گا۔جنا ب احمد علی سکریٹری اورڈائرکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جشن الماس کے دوران ایک سمینار بابائے قوم مہاتماگاندھی کے عنوا ن سے ہوگا
جبکہ سمپوزیم بھی تین عنوانات سے ہوں گے جو گرونانک جی کے ساڑھے پانچ سو سال‘ آصفجاہ سابع ایک عظیم مصلح‘ تلگوشاعر ویمنا ایک سماجی جہدکار سے منعقد ہوں گے۔ان
ہوں نے مزیدکہاکہ ادارے کی جانب سے تحریری او رتقریری مقابلوں کا بھی انعقاد عمل میں لایاجائے گااو رکوئز‘ خطاطی کے علاوہ مصوری کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ ادارے میں موجود مخطوطات کی ترمیم اور تحفظ کی آرائش تزین کے کام بھی انجام دئے جائیں گے۔
اس موقع پر نائب صدر ادارہ جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے‘ جنھوں نے کہاکہ ابولکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹوٹ ایک عظیم ادارہ ہے جس سے ملک کی کئی اہم شخصیتیں وابستہ رہی ہیں