بھشیک کا ٹی 20 میں تیزی ترین 100 چھکوں کا عالمی ریکارڈ

   

چیسٹرلی اسٹریٹ ،2 جولائی(ایجنسیز) ہندوستانی اوپننر ابھیشیک شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم گیندوں پر 100 چھکے مکمل کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے دوران صرف 785 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دے کر ویسٹ انڈیز کے دھواں دار اوپنر ایون لوئس کا 789 گیندوں کا سابق عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ابھیشیک نے اننگز کا آغاز سنجو سیمسن کے ساتھ کیا اور صرف 9 گیندوں پر دو چھکے لگا کر اپنے کیریئر کے 100 چھکے مکمل کیے۔ اس اننگز میں انہوں نے محض 24 گیندوں پر 59 رنزبنائے۔ اس سے قبل سابق کپتان سوریا کمار یادو نے اپنے 100 چھکے 1007 گیندوں میں مکمل کیے تھے، جبکہ ابھیشیک نے یہ سنگ میل 222 گیندیں پہلے عبورکر لیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اننگز کے اعتبار سے ابھیشیک شرما اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے صرف 48 اننگز میں 100 چھکے مکمل کیے، جبکہ اس حوالے سے عالمی ریکارڈ اب بھی ایون لوئس کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 42 اننگز میں انجام دیا تھا۔ابھیشیک شرما اب تک ٹی ٹوئنٹی میں 1450 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔