ابھیشیک بنرجی کی جان کو خطرہ لاحق ہے :ممتا بنرجی

   

کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا مہم کے دوارن ابھیشیک بنرجی کی سیکورٹی پر سوال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔خیال رہے کہ کلکتہ پولیس نے ممبئی حملوں سے وابستہ ایک شخص کو ابھیشیک کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے سمیت متعدد الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سیکورٹی اور حملوں کے حوالے سے کئی مسائل سامنے آئے ممتا بنرجی نے انتخابی میٹنگ میں کہا کہ میں ابھیشیک کو مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کے گھر تک مشتبہ شخص پہنچ گیا تھا ۔ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کرنے کی کوشش کررہا تھا اگر وہ ان سے ملاقات کر نے میں کامیاب ہوجاتا تو وہ کسی بہانے گولی ماردیتا۔ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوچ بہار میں پولنگ کے دوران ادین گوہا کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا تھا۔بی جے پی کے امیدوار نشیت پرمانک چھوٹ دیدی گئی تھی۔انہوں نے شیتل کوچی کا موضوع بھی اٹھایا انہوں نے کہا کہ شیتل کوچی کا معاملہ یاد ہے؟
5 افراد کو گولی مار دی گئی۔
بی ایس ایف نے کس کے حکم پر گولی چلائی تھی۔انہوں نے انوبرتا منڈل کا موضوع اٹھاتے ہوئے کہا کہ‘‘انہیں ووٹ سے پہلے ہی حراست میں رکھا گیا ہے ’’۔ آپ دیکھیں گے ، اسے ووٹ کے بعد رہا کردیا جائے گا۔ ہمارے ارکان پارلیمنٹ کو آئے روز دھمکیاں دی جاتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ انوبرت منڈل کو سی بی آئی نے 11 اگست کو گرفتار کیا تھا۔ انوبرتا منڈل کے بغیر ترنمول کانگریس بیربھوم میں انتخاب لڑرہی ہے ۔پنچایت میں زبردست کامیابی کے بعد اب ریاست کی حکمراں جماعت کی نظر لوک سبھا پر ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ انوبرتا منڈل آج پارٹی کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ انہیں اور ان کی بیٹی کو قید میںرکھا گیا ہے ۔ آپ دیکھیں گے کہ ووٹ کے بعد اسے رہا کر دیا جائے گا۔یواین آئی۔نور