اب تک دو لوگوں نے جموں و کشمیر میں خریدی زمین

   

منگل کو پارلیمنٹ میں یہ سوال پوچھا گیا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد اب تک کتنے خارجی لوگوں نے جموں و کشمیر میں زمین خریدی ہے؟ اس پر حکومت نے جواب دیا کہ 2019 کے بعد سے صرف دو خارجی لوگوں نے جموں و کشمیر میں زمین خریدی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا کہ اب جموں و کشمیر میں لوگوں کو زمین خریدنے میں کسی بھی قسم کے مشکل عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔ آرٹیکل 370 کے ساتھ 35A کی دو سال قبل منسوخی کے نتیجے میں یہ تبدیلی آئی ہے۔ اب بیرون جموں و کشمیر کے لوگ مرکزی علاقہ میں زمین خرید سکتے ہیں۔ جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کردیا گیا ہے جس پر علاقائی پارٹیاں دو سال سے مسلسل احتجاج کررہی ہیں۔