اب مفت میں ملے گا گیس کنکشن 1600 روپے کی سبسیڈی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج منگل 10 اگست کو یوپی کے مہوبا سے اجولا یوجنا 2.0 کی شروعات کردی ہے۔ مودی حکومت نے اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے لیے رسوئی گیس کی یہ سہولت شروع کی ہے۔ پروگرام کے دوران مودی نے اجولا اسکیم کے فائدہ اٹھانے والوں سے بات کی اور پورے ملک سے خطاب کیا۔ ایک ایل پی جی کنکشن کے لیے بی پی ایل فیملی کو 1600 روپے کی مالی امداد بھی دی جاتی ہے۔ تاہم مستحقین کو چولہا خود خریدنا پڑتا ہے۔ اسکیم کے مطابق 14.2 کیلو ایل جی پی سلنڈر فائدہ حاصل کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کی قیمت تقریبا 3200 روپے ہوتی ہے۔ اس پر 1600 روپے سبسیڈی ملتی ہے ۔