انقرہ :صدر ترکیہ رجب طیب اردغان نے کہا کہ دنیا کو گندم، سورج مکھی کے تیل اور مکئی کی طرح چاول کے بھی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔صدر اردغان نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں اپوروا کیمپنسکی میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کے “فوڈ اینڈ انرجی سیکیورٹی” سیشن میں شرکت کی۔اردغان نے اپنی تقریر میں اس بات کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ تمام چیلنجز کے باوجود گزشتہ سال عالمی معیشت کی شرح نمو 6 فیصد تک رہی ہے۔