اتحاد ایئرویز کی اسرائیل کیلئے پہلی اعلانیہ پرواز

   

ابوظہبی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی سے پہلی مرتبہ اتحاد ایئرویز کی ایک اعلانیہ پرواز منگل 19 مئی کو اسرائیل پہنچی۔ اس خصوصی پرواز کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف فلسطینیوں کے لیے طبی امدادی سامان تل ابیب پہنچایا گیا۔ابوظہبی سے بدھ بیس مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق عرب ممالک میں سے اب تک صرف اردن اور مصر ہی وہ دو ممالک ہیں، جنہوں نے اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔