اتحاد ایک ایسی طاقت ہے جس سے ہمارا ملک مضبوط ہوگا

   

نئی دہلی: بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتے ہوئے مہمان خصوصی اور کابینی وزیر سیاحت اور ثقافت ستپال مہاراج نے کہا کہ اتحاد ایک طاقت ہے جس سے ہمارا ملک مضبوط ہوگا۔یہ بات انہوں نے ‘قرآن پاک خطاطی کے آئینے میں’ کی نمائش اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ایس فاروق کو عربی رسم الخط کا ایک یادگارنشان بھی پیش کیا۔مہمان ذی وقار شری پرماتھیش راتھ، سابق قونصل جنرل آف انڈیا، نیویارک اور ارجنٹائن کے سفیر نے لکھا کہ یہ نمائش بہترین ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹر ایس. فاروق کو قرآن کے 80 سال پرانے دو نسخے بھی پیش کیے گئے ۔مہمان ذی وقار ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اے ۔ حق اور ڈاکٹر ایم فاروق، سابق سربراہ شعبہ آرتھو ایمس، دہلی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق کے قرآن کریم کے اس ذخیرہ کے مجموعہ کو سراہا۔مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تمام کمیونٹیز کے مرد و خواتین، نوجوانوں اور بچوں کے ہجوم نے قرآن پاک کی آیات کے ساتھ کندہ قیمتی نوشتہ جات اور فرانسیسی، چینی، گڑھوالی اور کماؤنی گورمکھی سمیت مختلف 73 زبانوں میں اس کے تراجم کا مشاہدہ کیا۔