اتراکھنڈ میں زلزلے کے دوہرے جھٹکے

   

دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں جمعرات کی صبح دو بار زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ، تاہم کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اترکاشی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے انچارج ڈی ایس پٹوال نے بتایا کہ آج صبح 8:30 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہونڈ تحصیل کے کنوا علاقے میں سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں 30.78 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.40 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹے بعد 09:32 پر دوسرا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 تھی۔ دوسرے زلزلے کا مرکز بھٹواڑی تحصیل کے شمال میں سطح زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں 30.83 شمالی عرض البلد اور 78.48 مشرقی طول البلد پر تھا۔