اتراکھنڈ کالج نے صرف مسلمانوں کے لئے یوگا کا کیااہتمام

,

   

آر ایس ایس کے قومی عاملہ کے رکن اندریش کمار کی تقریب میں شرکت کے متعلق استفسار پر جینت نے کہاکہ ”مسلمانوں کو یوگا سے جوڑنے میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ کیمپ میں مسلم کمیونٹی کے بہت سارے لوگوں کے ساتھ تشریف لائے تھے“

دہرادون۔ اتراکھنڈ نژاد ایک گروکل کالج نے خاص طور پرمسلمانوں کے لئے ضلع پاوری گرواہال کے کوٹ دار ٹاؤن میں چہارشنبہ کے روز سے پانچ روزہ یوگا کیمپ کی شروعات کی ہے۔

کوٹدوار میں کانشورام پر واقعہ مذکورہ ویدک اشرم گروکل مہاودیالیہ جس نے یہ تقریب منعقد کی تھی کا دعوی ہے کہ صرف مسلمانوں کے لئے دنیا میں یہ پہلا یوگا کیمپ ہے اور انہیں توقع ہے کہ پانچ سو سے زائد لوگ شرکت کریں گے“۔

مہاودیالیہ کے بانی ڈاکٹر وشپال جینت نے کہاکہ ”مسلمانوں میں یہ غلط گمان ہے یوگا مسلمانوں کے خلاف ہے۔

کچھ نوجوان مجھ سے رجوع ہوئے اور اس طرح کا کیمپ منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اس گمان کو ختم کرنے کے لئے مذکورہ یوگا کیمپ منعقد کیاگیا ہے“۔

یونین منسٹر رامیش پوکھریال نشانک‘ مہیندر ناتھ پانڈے اور سنجیو بالیان کے علاوہ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ او راراکین اسمبلی جس کا تعلق اتراکھنڈ‘ اترپردیش اور بہار سے ہے کے علاوہ آر ایس ایس کی حمایت والے مسلم راشٹرایہ منچ (ایم آر ایم) کے لیڈران اس کیمپ میں شرکت کریں گے‘ جس کا افتتاح چیف منسٹر ترویندر سنگھ روات کے ہاتھوں عمل میں ائے گا۔

تاہم منتظمین نے کسی بھی سیاسی وابستگی سے صاف انکار کیاہے۔

آر ایس ایس کے قومی عاملہ کے رکن اندریش کمار کی تقریب میں شرکت کے متعلق استفسار پر جینت نے کہاکہ ”مسلمانوں کو یوگا سے جوڑنے میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

وہ کیمپ میں مسلم کمیونٹی کے بہت سارے لوگوں کے ساتھ تشریف لائے تھے“۔ مشیر کے طور پر تقریب منعقد کرنے والے دھرمیندر بالیان نے کہاکہ ”اہم مقام رکھنے والے کچھ سرکردہ شخصیتوں کو دعوت نامہ ارسال کیاگیا ہے۔

مگر تقریب سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔ ایم آر ایم کے قومی کنونیر محمد افضل نے کہاکہ ”مذکورہ ایم آر ایم تقریب کی بانی ہے۔ اس کیمپ کا مقصد مسلمانوں کو یوگا کے فوائد سے واقف کروانا ہے“