اتراکھنڈ کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

   

دہرادون 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے کئی حصوں میں منگل کی صبح زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریاست کے ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے اوسط شدت کے تھے جن کی شدت ریختر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ یہ جھٹکے پتھروا گڑھ، المورا، چمپاوت اور باگیشور اضلاع میں 7.30 بجے صبح محسوس کئے گئے۔ زلزلوں کا مبدا 10 کیلو میٹر گہرائی میں پتھرو گڑھ میں رورا ۔ نچنی علاقہ میں بتایا گیا۔ پتھرو گڑھ ضلع مجسٹریٹ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔