دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ہفتہ کو اسٹیٹ گلوبل انویسٹرس سمٹ کے لوگو اور ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں سمٹ کے لوگو اور ویب سائٹ کو لانچ کرتے ہوئے مسٹردھامی نے کہا کہ اس بار انویسٹرس سمٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پالیسیوں میں اصلاحات کی ہیں اور نئی پالیسیوں کو بھی لاگو کیا ہے ۔ مختلف شعبوں کے لیے 27 پالیسیاں جاری کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ کا اڈریس ذیل میں درج ہے: www.investuttarakhand.uk.gov.in ۔