اترپردیش۔ ایک اور شخص کی پیٹائی میں موت

,

   

گورکھپور۔ کانپور کے ایک کاروباری کے گورکھپور میں قتل کے72گھنٹوں بعد شراب کی دوکان میں کام کرنے والے ایک 25سالہ شخض کو نشہ میں دھت گاہکوں کے ہاتھوں پیٹائی میں ہلاک ہوگیاہے۔

دوکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ واقعہ قید ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات دیر گئے یہ رام گڑھ تال پولسی اسٹیشن سے نصف کیلومیٹر کے فاصلے پر یہ واقع پیش آیاہے۔

مدھیہ پردیش کے رہنے والے متوفی منیش پرجا پتی‘پچھلے کچھ مہینوں سے اس ماڈل شاپ پر کام کررہے تھے۔ جمعرات کے روز کچھ لوگ دوکان میں ائے اورشراب کا ارڈر دیا۔

آرڈر تاخیر سے پہنچنے پر مذکورہ گاہک پہلے ہی سے ناراض اور برہم تھے اور اس کی وجہہ سے منیش کے ساتھ لفظی جھڑپ ان کی ہوگئی۔

یہ بحث ہاتھا پائی میں بدلتے دیکر نہیں لگی اور مذکورہ گاہکوں نے مبینہ طور پر منیش اور ایک اسٹاف ممبرراگھو پر مبینہ حملہ کردیاتھا۔

ان گاہکوں نے اپنے مزید دوستوں کو طلب کرلیا وہ اس مارپیٹ میں شامل ہوگئی جو 20منٹوں تک جاری رہی۔

اس وقت تک پولیس آگئی او رحملہ آور فرار ہوگئے۔ دونوں زخمی افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں پر منیش کو موقع پر مردہ قراردیا گیا۔ راگھو اسپتال میں زیر علاج ہے اس کی حالت کافی تشویش ناک ہے۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا اور ملزم افراد کی شناخت کی فی الحال کوششیں کی جارہی ہیں۔گورکھپورپولیس نے ٹوئٹ کیاہے کہ ایک ملزم گرفتار کرلیاگیاہے اور باقی ملزمین کی تلاش جاری ہے جس کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ قائم کی گئی ہے۔

مذکورہ پولیس نے ٹوئٹ کیاکہ ملزمین کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ(این ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے