فیروزآباد۔پولیس کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے فیروز آبا د ضلع میں میویشوں کو چرا کھالنے والے ایک دلت شخص اور اس کے گھر والوں کو اونچی ذات والوں پر مشتمل ایک گروپ نے مبینہ حملہ کرتے ہوئے نشانہ بنایاہے۔
اس واقعہ میں جئے سنگھ کے سر پر چوٹ لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس اکھیلیش نارائن نے کہاکہ”چھ لوگوں کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے‘ جس میں تین لوگوں کی شناخت ہوئی ہے۔ ملزمین میں سے دو کو گرفتار کرلیاگیاہے“۔
اس واقعہ کا ایک مبینہ ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ جئے کا بھائی اوم پال کا الزام ہے کہ وہ تین بھائی اوم ویر‘ اودیش اور دھرم ویر سنگھ نے جئے کوپلاٹ خالی کرنے کے لئے کہہ رہے تھے جو انہوں نے 2021میں ایک مقامی شخص سے خریدا تھا۔
تمام تینوں ملزمین جودھپور مدیاگاؤں کے مکین ہیں۔سونم متوفی کی بیٹی ”وہ ہماری اراضی کو حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
فبروری میں پلاٹ خالی نہیں کرنے پر انہیں مارنے کی دھمکی دی تھی۔واقعہ کے متعلق ہم نے پولیس کو جانکاری دی ہے مگر اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے“۔