اترپردیش۔ سابق منسٹر دارا سنگھ چوہان‘ اپنا دل رکن اسمبلی کی ایس پی میں شمولیت

,

سماج وادی پارٹی میں شمولیت کے وقت چوہان نے بی جے پی کو بندوقیں دیکھاتے ہوئے کہاکہ ”جب 2017میں اترپردیش میں بی جے پی نے حکومت تشکیل دی‘ انہوں نے نعرہ لگایا’سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس‘ سب کاوشواس‘ مگر ’وکاس چند ہی قریب لوگوں کا ہوا ہے اور باقی کو ان کے حال پر چھوڑ دیاگیاتھا“۔

لکھنو۔ سابق چیف منسٹر اترپردیش اور او بی سی لیڈر دارا سنگھ چوہان نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے‘ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوگی ادتیہ ناتھ کابینہ سے انہوں نے چند دن قبل ہی اپنا استعفیٰ پیش کیاتھا۔

جمعہ کے روز سابق وزراء سوامی پرساد موریہ اور دھرم سنگھ سیانی‘ بی جے پی کے پانچ اراکین اسمبلی اور ایک اپنا دل کے رکن اسمبلی(سونی لال) نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا دل(سونی لال) بی جے پی کی ایک ساتھی سیاسی جماعت ہے۔

چوہان کے علاوہ اپنا دل (سونی لال) رکن اسمبلی جس کا تعلق پرتاب گنج ضلع کے اسمبلی حلقہ وشواناتھ گنج سے ہے‘ آر کے ورما نے بھی اتوار کے روز اکھیلیش یادو کی زیرقیادت پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے‘ جو ریاست میں بی جے پی کی مرکزی حریف کے طور پر ابھر کر سامنے ائی ہے۔

سماج وادی پارٹی میں شمولیت کے وقت چوہان نے بی جے پی کو بندوقیں دیکھاتے ہوئے کہاکہ ”جب 2017میں اترپردیش میں بی جے پی نے حکومت تشکیل دی‘ انہوں نے نعرہ لگایا’سب کا ساتھ‘ سب کا وکاس‘ سب کاوشواس‘ مگر ’وکاس چند ہی قریب لوگوں کا ہوا ہے اور باقی کو ان کے حال پر چھوڑ دیاگیاتھا“۔

سماج وادی پارٹی کو اپنا ’قدیم گھر“ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم اترپردیش کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے اور دوبارہ ریاست اترپردیش کا چیف منسٹر اکھیلیش یادو کو بنائیں گے“۔