اترپردیش میں غنڈہ راج،راہول کا ریمارک

   

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں غنڈہ راج ہے اور پولیس والے بھی وہاں محفوظ نہیں ہیں۔گاندھی نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کیا‘‘اترپردیش میں غنڈاراج کا ایک اور ثبوت۔ جب پولیس محفوظ نہیں ہے تو عوام کیسے محفوظ رہیں گے ۔ میری تعزیت مقتول شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ’’کانگریس قائد نے کانپور میں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلے میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر یہ تبصرہ کیا۔