اترپردیش میں مختلف مذہبی مقامات سے 46ہزار لاوڈ اسپیکرس کو ہٹادیا گیا

   

لکھنؤ: اترپردیش کے مختلف مذہبی مقامات سے 46 ہزار لاوڈ اسپیکرس کو نکال دیا گیا ہے جب کہ دیگر 59 ہزار لاوڈ اسپیکرس کی آواز کو مقرر حد تک کم کردیا گیا ہے ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بغیر تفریق کے مذہبی مقامات سے لاوڈ اسپیکرس کے استعمال کو باقاعدہ بنانے کی مہم پر عمل کیا جارہا ہے ۔ احکامات کے مطابق 25 اپریل سے اس پر عمل کیا جارہا ہے جس پر آنے والے دنوں میں بھی عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر اجازت لگائے گئے لاوڈ اسپیکرس کو غیر مجاز زمرہ میں رکھا گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران لاوڈ اسپیکرس سے متعلق ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے ۔ مائیکرو فونس کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن احاطہ سے باہر نہیں آنی چاہئے جس سے کہ دوسروں کو تکلیف ہو ۔۔