امروہا۔ پیاز جہاں پر لوگوں کو رولانے کاکام کررہی ہے وہیں بعض اوقات وہ آپسی لڑائی کا سبب بھی بن رہی ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ امروہا ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیاہے۔ اترپردیش کے گاؤں میں دو عورتوں کی آپس میں بحث کچھ دیر بعد ہاتھا پائی پر پہنچی کیونکہ دونوں ایک دوسرے کو اپنی مالی حالت کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ وہ پیاز خریدنے سے بھی قاصر ہوگئے ہیں۔
کچھ دیر بعد مزید عورتیں بھی اس جھگڑے میں شامل ہوئی گئی جس کافی پرتشدد ہوگیاتھا اور اسکی وجہہ سے پانچ عورتوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایاگیا۔ اس کی شروعات چہارشنبہ کے روز اس وقت ہوئی جب نیہا کلاکھیری گاؤں میں پیاز فروخت کرنے والی سے اس کی قیمت پر تکرار کررہی تھی۔
اس کی پڑوسی دپتی نے ہاکر سے کہاکہ نیہا کی حالت پیاز خریدنے کی بھی نہیں او راس استفسار کیاکہ وہ اپنے وقت ضائع نہ کریں۔نیہا نے دپتی سے گالی گلوج کی اور بحث تشدد میں دیکھتے دیکھتے تبدیل ہوگئی کیوں نے لڑائی کررہی عورتوں کے گھر والے بھی اس میں شامل ہوگئے تھے۔
پولیس نے نیہا او ردپتی کے علاوہ دونوں کے زخمی گھر والوں اسپتال منتقل کیا۔ اس لڑائی میں دونوں گروپ کے چھ لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔
تمام ملزمین کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں جمعرات کے روز ضمانت بھی مل گئی۔مذکورہ پیاز کی قیمتیں حالیہ دنوں میں ا س قدر بڑھی ہیں کے زیادہ تر لوگ پیاز خریدنے سے قاصر ہیں جو ہندوستانی غذا کا اہم حصہ ہے۔