اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے

,

   

لکھنو۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ چہارشنبہ کے روز کویڈ19کی جانچ میں مثبت پائے گئے۔ ادتیہ ناتھ نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ”ابتدائی علامتیں دیکھائی دینے کے بعد میں نے کویڈ19کی جانچ کرائی۔

رپورٹ مثبت ائی ہے اور میں خود سے الگ تھلگ رہ رہا ہوں اور تمام طبی ہدایتوں پر عمل پیر ا ہوں۔ میں ان لائن اپنا کام کررہاہوں۔

ریاستی حکومت کے تمام تقاریب عام طور سے جاری رہیں گے۔ جو کوئی بھی مجھ سے رابطہ میں آیا ے‘ مہربانی کرکے وہ کویڈکی جانچ کروالیں“

اترپردیش کے چیف منسٹر نے منگل کے روز کویڈ19سے مثبت پائے جانے والے کچھ عہدیدارو ں سے رابطہ میں آنے کے بعد خود کو سیلف ائسولیشن میں کردیاتھا۔

اترپردیش میں منگل کے روز18,021نئے کویڈ 19کے معاملات اور 85اموات درج کئے گئے ہیں۔