اترپردیش کے ایٹاوا میںکوئلہ سے لدی مال گاڑی پلٹ گئی

   

لکھنؤ:اتر پردیش کے ایٹاوا ضلع میں بڑا ریل حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں بھرتھنا کے پاس ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈیور پر کوئلہ سے لدی ہوئی مال گاڑی بری طرح پلٹ گئی۔ واقعہ 11 بجے کے بعد پیش آیا اور اس سے تقریباً 110 میٹر او ایچ ای لائن ٹوٹ گئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے ریلوے ٹرانسپورٹیشن متاثر نہیں ہوا کیونکہ حادثہ کی وجہ سے مال گاڑی والے کوریڈور کو ہی نقصان پہنچا۔بتایا جا رہا ہے کہ مال گاڑی کانپور سے دہلی کی طرف جا رہی تھی۔ مال گاڑی میں 70 سے زیادہ ڈبے لگے ہوئے تھے جن میں سے کئی ڈبے پٹری سے اتر کر پلٹ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کے ریلوے ٹریک پر یہ حادثہ ہوا ہے۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح کانپور سے دہلی جا رہی کوئلے سے بھری مال گاڑی کے 10 ڈبے پٹری سے اترے۔اس حادثہ کی خبر ملتے ہی ٹنڈلا سے ریلوے افسران اور ملازمین جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔