اترپردیش کے سابق گورنر عزیز قریشی کا انتقال

   

بھوپال: اتر پردیش کے سابق گورنر اور کانگریس کے قدآور رہنما عزیز قریشی کا طویل علالت کے بعد آج مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 83 سال کے تھے۔ ان کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ عزیز قریشی نے آج صبح 11 بجے بھوپال کے اپولو ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔عزیز قریشی کا شمار کانگریس کے قدآور رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اتراکھنڈ، اتر پردیش اور میزورم کے گورنر رہے۔ وہ 1972 میں پہلی بار مدھیہ پردیش کی سیہور حلقہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ 1984 میں وہ پہلی بار لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ تجہیزو تکفین بھوپال میں ہی عمل میں آئی۔