لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے شہری و دیہی علاقوں میں شامل چھ بجے سے صبح 7بجے تک لگاتار غیر منقطع بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مختلف تیوہاروں کا ہے۔ ریاستی باشندے نوراتر پورے جوش و خروش کے ساتھ منارہے ہیں۔ مختلف مقامات پر رام لیلا وگیرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایسے وقت میں رات میں بغیر کسی روکاوٹ کے بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔ وزیر اعلی نے کل یہاں اپنی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ریاست میں بجلی نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے سبھی ڈویژنل کمشنر، ڈی ایم، اے ڈی جی، محکمہ بجلی کے سینئر افسران کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔