اتم کمار ریڈی کا حضور نگر میں سینکڑوں کارکنوں کیساتھ دھرنا

   

اندرا گاندھی اور راج شیکھر ریڈی کے مجسموں کو نکالنے پر بھوک ہڑتال کی دھمکی
حیدرآباد۔24۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے حضور نگر میں اندرا گاندھی اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسموں کو ہٹادیئے جانے کے خلاف احتجاج منظم کیا۔ انہوں نے مجسموںکی دوبارہ تنصیب تک بھوک ہڑتال کی دھمکی دی ۔ سوریا پیٹ ضلع کے حضور نگر میں اندرا سنٹر کے قریب حکام نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسموں کو ہٹادیا ہے۔ اتم کمار ریڈی نے سخت احتجاج کیا اور سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ اندرا سنٹر پہنچ کر دھرنا منظم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو مجسمے ہٹانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی کے اشارہ پر مجسمے نکال دیئے گئے ۔ صدر ضلع کانگریس سی وینکنا کے ہمراہ اتم کمار ریڈی نے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ پولیس نے انہیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کی ۔ اتم کمار ریڈی نے کیمپ قائم کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کردی جس میں سینکڑوں کانگریس کارکن شریک ہیں۔ پولیس کی بھاری جمیعت کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ حکام کی جانب سے مجسمے ہٹائے جانے کے سلسلہ میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن کی آواز کچلنے کیلئے ایڈمنسٹریشن کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ر