اجئے دیوگن 1965 کی ہند۔ پاک جنگ پر فلم بنائیں گے

   

’’اوری‘‘ کی زور دار کامیابی کے بعد اب ایسی فلموں کا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ اجئے دیوگن 1965 کی جنگ پر فلم بنانے والے ہیں اس جنگ میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کے آپریشن ڈیزرٹ ہاک اور آپریشن جتلنٹر کونا کام کیا تھا جس میں انڈین آرمی کے 225 اور پاکستانی فوج کے 282 ٹرکس جنگ میں استعمال ہوئے تھے۔ فلم میں جنگ کی شروعات کیوں اور کیسے ہوئی ان پہلوؤں کو دکھایا جائے گا، ساتھ ہی انڈین آرمی کی بہادری کو بھی کھل کر بتایا جائے گا کہانی کا سکنڈ ہاف جنگ کی شروعات اور سمجھوتے تک پہنچنے پر مبنی ہوگا۔ اجئے اس سے قبل ہی آرمی کے بیک ڈراپ والی فلمیں کرچکے ہیں۔