اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے تین ملزمین کو پھانسی کی سزا

,

   

عادل آباد ۔ 30 ۔ جنوری (سیاست نیوز) عادل آباد ضلع جج شریمتی پریہ درشنی نے’سمتھا‘ کیس کے تین ملزمین کو پھانسی کی سزا کا تار یخ ساز فیصلہ صادر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق 24 نومبر 2019 ء کو ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے منڈل لنگا پور کے موضع پلاپٹار میں غبارہ فروخت کرنے والی لکشمی نامی خاتون جس کا فرصی نام ’سمتھا ‘ کا اجتماعی جنسی استحصال و قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ آصف آباد ایس پی مسٹر ملا ریڈی نے جنگی پیمانہ پر تحقیقات کرتے ہوئے اس میں ملوث شیخ بابو ، شیخ شہاب الدین ، شیخ مخدوم کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف دفعہ 302 ، 376 ، 402 ، 404 کے علاوہ ایس سی ، ایس ٹی ، الٹرا سٹی کیس بھی درج کئے۔ 44 گواہوں کے بیانات کو قلمبند کرتے ہوئے 150 صفحات کا چارج شیٹ عادل آباد عدالت میں داخل کیا ۔ سنگین واقعہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے حکومت نے اس مقدمہ کی جلد یکسوئی کی غرض سے 11 ڈسمبر 2019 ء کو عادل آباد میں ’فاسٹ ٹریک کورٹ ‘ کا قیام عمل میں لایا ۔ 16 ڈسمبر 2019 ء سے اس مقدمہ کی سماعت کا آ غاز ہوا ۔ فاسٹ ٹریک کورٹ جج کی ایماء پر مسٹر عبدالرحیم ایڈوکیٹ اس واقعہ میں ملوث افراد کی جانب سے پیروی کرنے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ سرکاری وکیل رمنا ریڈی تھے تقریباً 45 ایام مقدمہ کی سماعت کے بعد آج فیصلہ صادر کرکے ہوئے شیخ بابو ، شیخ شہاب الدین ، شیخ مخدوم کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی سنائی گئی گئی ۔