اجتماعی عصمت ریزی کی سی بی آئی تحقیقات کرانے بی جے پی کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ سنسنی خیز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ بی جے پی نے اس کی ویڈیو اور تصاویر کو منظرعام پر لاتے ہوئے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھو نندن راؤ نے ویڈیو اور تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دباؤ کو قبول کرتے ہوئے تحقیقات میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے اور خاطیوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ اگر ویڈیو کو ایک سیکنڈ بھی کٹ کیا جاتا ہے تو بی جے پی ساری ویڈیو ریلیز کردیگی اور سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے برسرخدمات جج کے ذریعہ اس واقعہ کی تحقیقات کرانے کا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا سے مطالبہ کیا۔ رگھو نندن راؤ نے کہا کہ وہ تحقیقات کے معاملے میں پولیس سے تعاون کرنے اور ڈی جی پی کو ویڈیو دینے کیلئے تیار ہے۔ لال رنگ کی بنچ کار میں رہنے والے ملزم کو پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔ کے ٹی آر نے غلطی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا ٹیوٹ کیا ہے لیکن پولیس ملزمین کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث رہنے والے ملزمین کی تصاویر کو خفیہ رکھنے پر اعتراض کیا اور کہا کہ نربھئے کیس میں نابالغ ہونے کے باوجود بتایا نہیں گیا کیا پولیس سے استفسار کیا۔ن