اجمیر جیل: ماہانہ 8لاکھ روپے دے کر وی آئی پی ٹریٹمنٹ حاصل کیجئے۔

,

   

اجمیر: راجستھان کی اجمیر جیل میں قیدیوں کو وی آئی پی سہولت ملے جانے والی خبر کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جیل میں بندکوئی بھی قیدی ماہانہ 8لاکھ روپے دے کر وی آئی پی روم کے علاوہ دیگر سہولتیں حاصل کرسکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف اینٹی کرپشن بیورو نے کیا ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ8لاکھ روپے فی مہینہ دے کر کوئی بھی قیدی وی آئی پی روم حاصل کرسکتا ہے۔ دوسری جانب غریب کا خیال رکھتے ہوئے 15ہزار روپے ماہانہ سگریٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔ ہندوستان ٹائمس رپورٹ کے مطابق عہدیدارو ں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ جیل میں پندرہ کمرے ایسے ہیں جن می ں وی آئی پی سہولتیں میسر ہیں۔ او راس کا کرایہ ماہانہ آٹھ لاکھ روپے ہے۔

یہ کمرے وہی لیتے ہیں جن قیدیوں کی مالی حالت بہتر ہو۔ ان وی آئی پی کمروں کی سہولتوں میں کمرہ انتہائی صاف ستھرا، خاص غذاء اور کپڑے دھونے کے لئے دھوبی کا انتظام رہتا ہے۔“ عہدیدارو ں نے مزید بتایا کہ جیل اسٹاف ان کمروں کا کرایہ قیدیوں کے رشتہ داروں سے جیل کے باہر حاصل کرلیتے ہیں۔بعض رشتہ دار رقم کی صورت میں فیس ادا کرتے ہیں تو بعض آن لائن ٹرانسفر کرتے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ عہدیداروں نے مختلف بنکوں سے 18اکاؤنٹس ضبط کرلئے ہیں۔ ایک اے سی بی کے عہدیدار نے بتایا کہ وی آئی پی سہولت میں مختلف پروڈکس کے تمباکو، سگریٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اے سی بی عہدیداروں نے اس ضمن میں مختلف افراد کو گرفتار کیا ہے۔