جئے پور : ضلع اجمیر میں آج درگا مورتی کے وسرجن کے دوران ایک نوجوان اور اس کے انکل کے بشمول 6 افراد ڈوب کر مرگئے ۔ یہ واقعہ نصیرآباد صدر پولیس اسٹیشن کے تحت موضع نندلا میں پیش آیا جہاں تقریباً 25 افراد درگا مورتی کے وسرجن کیلئے گئے تھے ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پہلے نوجوان پھسل کر گرگیا جسے بچانے کی کوشش میں مزید 5 افراد کی جان گئی ۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ۔