اجمیر میں گیر نسل کی گائے کیلئے سیمن کٹ کی تقسیم

   

اجمیر: اجمیر ڈسٹرکٹ ڈیری پروڈیوسرز کوآپریٹو فیڈریشن لمیٹڈ نے ضلع میں صرف گیر گائے کی اعلیٰ نسل کے بچھڑی پیدا کرنے کے لیے سیمن کٹ کی تقسیم شروع کردی ہے ۔اجمیر ڈیری کے صدر رام چندر چودھری نے آج بتایا کہ منگل کے روز اجمیر ڈیری کی طرف سے مویشی مالکان میں سیمن کٹ کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔ مسٹر چودھری نے بتایا کہ ضلع میں صرف گیر گائے کی اعلیٰ نسل کی بچھڑیاں پیدا کرنے کے لیے مہسانہ ڈسٹرکٹ دودھ یونین سے اعلیٰ نسل کے گیر سانڈ کے سیکس سارٹیڈ سیمن منگوائے گئے ہیں، جس کی قیمت 690 روپے فی خوراک ہے ، جس میں سے ڈیری کی طرف سے 500 روپے فی خوراک کی سبسڈی دی جائے گی اور مویشی مالکان سے صرف 190 روپے فی خوراک وصول کئے جائیں گے ۔