احتجاجوں میں زبردست اضافہ کے سبب ترنگا جھنڈوں کی مانگ میں اضافہ

,

   

حیدرآباد: پچھلے سال بنائے گئے شہرت ترمیمی قانون و این آر سی کی مخالفت میں ملک بھر میں شدید احتجاج کے سبب ترنگا جھنڈوں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ جھنڈوں کی قیمت میں اضافہ گیا ہے جس کے سبب اس کی قلت کا اندیشہ بتایا جارہا ہے۔ شہر کے چکڑپلی کے ترنگاجھنڈوں کے تاجر مسٹر کروناکر ریڈی نے بتایا کہ پچھلے سال نومبر مہینہ جس میں شہریت ترمیمی قانون بنایا گیا تھا تب سے ترنگا جھنڈوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ مظاہروں میں شریک ہونے والے افردا سینکڑوں کی تعداد میں ہم سے جھنڈے خرید رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ پہلے جھنڈے صرف یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے موقع پر فروخت ہوا کرتے تھے لیکن اب روزانہ فروخت ہورہے ہیں۔

مسٹر ریڈی نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے سلسلہ میں ترنگا جھنڈے دسمبر کے مہینہ میں ہی بنادئے جاتے ہیں اور جنوری کے دوسرے ہفتے میں شہر کے مختلف دکانات پر روانہ کردئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ نومبر سے ہی قومی جھنڈے تیار ہورہے ہیں اور فروخت بھی ہورہے ہیں۔ لوگ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں جھنڈے خرید رہے ہیں۔“ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کیلئے یہ بات نہایت فخر کی ہے کہ یہاں گجرات کے شہر سورت سے سے زیادہ یہاں قومی ترنگے جھنڈے تیار کئے جاتے ہیں۔