انہوں نے کہاکہ ڈبیلو ایف ائی سربراہ کے ساتھ ان کی لڑائی ا ب ایک قانونی جنگ ہوگئی ہے۔
نئی دہلی۔ ڈبلیوایف ائی سربراہ کے خلاف احتجاج کے لئے دوبارہ سڑکو ں پر اترنے کا اعادہ کرنے کے ایک روز بعد احتجاج کررہے پہلوانوں نے کہاکہ برج بھوشن سنگھ کے خلاف لڑائی سڑکوں پر نہیں بلکہ عدالت میں لڑی جائے گی۔
ونیش پھوگاٹ‘ ساکشی ملک او ربجرنگ پونیا کے ایک ہی طرح کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کا حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیاہے۔
ٹوئٹر کا بیان کچھ اس طرح کا ہے کہ ”اس کیس میں‘ مذکورہ پہلوان انصاف کے حصول تک جاری رکھیں گے مگر یہ (لڑائی) سڑکوں پر نہیں بلکہ عدالت میں ہوگی۔ڈبلیو ایف ائی میں اصلاحات کے متعلق‘ مذکورہ الیکشن عمل‘ بطور وعدہ شروع ہوگیاہے۔
ہم 11جولائی انتخابات سے متعلق حکومت کے وعدوں کے پورا ہونے کا انتظار کررہے ہیں“۔
مذکورہ بیان جاری کرنے کے کچھ منٹوں بعد ونیش او رساکشی نے ٹوئٹ کیا کہ کچھ دنوں کے لئے سوشیل میڈیا سے وہ وقفہ لینا چاہا رہی ہیں۔
ہفتہ کے روز سوشیل میڈیا پر راست خطاب کرتے ہوئے تینوں ونیش‘ ساکشی اور بجرنگ سابق پہلوان اوراب بی جے پی لیڈر یوگیندر دت کے لئے ائی او اے اڈھاک پینل کے ایشین گیمز کے ٹرائلز سے استثنیٰ دینے کے فیصلے پر سوال اٹھانے پر حملہ کیاتھا۔
ونیش نے کہاکہ ”لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم خاموش کیوں ہیں۔
مذکورہ وقت (احتجاج کو منسوخ کرنا) جون 15تک چلا ہے۔یہ لڑائی جاری رہے گی‘ چاہئے وہ چٹائی سے دور‘ لیکن انصاف کی جنگ جاری رہے گی“۔