ممبئی،12 اکتوبر (آئی اے این ایس) شیوسینا کی قومی ترجمان شائنا این سی نے راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاج کو فوڈ ڈیلیوری ایپ سے کھانا منگوانے کے مترادف سمجھتے ہیں اور روزانہ سڑکوں پر لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ شائنا نے کہا کہ جب معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تو عدالت کے فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے۔ احتجاج کے باعث میٹرو، ٹریفک اور عام شہریوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں بحث کرے، سڑکوں پر افراتفری پیدا نہ کرے۔ سی جے پی رہنماؤں کی حراست پر انہوں نے کہا کہ حراست اورگرفتاری میں فرق ہے۔