احلام وزارت خارجہ میں ڈائرکٹرکے عہدے پر فائز پہلی خاتون

,

   

ریاض۔مملکت سعودی عربیہ میں اہم عہدوں پر خواتین کے تقرر کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ چل پڑا ہے جس میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے جیسا کہ سعودی وزارت خارجہ نیاحلام بنت عبدالرحمن ینکصار کو ثقافتی امور کے ادارے کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا ہے۔احلام بنت عبدالرحمن پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں وزارت خارجہ میں ڈائرکٹر جنرل کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ احلام بنت عبدالرحمن لندن یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کی تعلیم یافتہ شخصیت ہیں۔ احلام نے سیکریٹری خارجہ برائے ثقافتی و اقتصادی امور ٹیم کے ساتھ بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔احلام بنت عبدالرحمن نے سماجی و انسانی امور کی کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خواتین کے موضوع پرسعودی عرب کی پالیسی پیش کی تھی۔ یورپی ممالک میں سعودی سفرا کمیٹی جنرل سیکریٹریٹ میں ڈپلومیٹک کوآرڈینٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سیشن میں سعودی سفارتی مشن کا حصہ تھیں۔ لندن کے سعودی سفارتخانے میں اقتصادی و ثقافتی شعبے کی ڈپٹی چیئرپرسن کے علاوہ وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ کے سیکشن میں اقتصادی و ثقافتی امور کی انچارج کی حیثیت سے بھی کام کرچکی ہیں۔