احمد آباد: ٹریفک پولیس عہدیداروں کا قابل ستائش قدم، غریب و مستحق بچوں کو تعلیم فراہم

,

   

احمد آباد(گجرات): احمد آبادٹرافک پولیس عہدیداروں نے قابل ستائش قدم و قابل تقلید عمل کیا ہے۔ ان لوگوں نے غریب و فٹ پاتھوں پر لاچاری میں اورمزدوری کرنے والے بچوں کے لئے ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے۔ ا س ادارہ میں تقریبا 200بچے مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس تعلیم ادارہ کانام ”پولیس پاٹھ شالا“ رکھا گیا ہے۔ یہ ادارہ پچھلے دیڑھ سال سے خدمت انجام دے رہا ہے۔ پولیس ملازمین کا مقصد معاشرہ میں تعلیم کو عام کرنا ہے۔

فی الحال اس پولیس پاٹھ شالا کے تین مراکزقائم ہیں۔ 1۔ پکوان ایریا ٹرافک پولیس،2۔ ڈالیم ڈا پولیس چوکی،اور 3۔کنکاریہ پولیس چوکی میں یہ مراکز قائم ہیں۔ پولیس عہدیداروں کا مقصد ہے کہ اس میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔ ان مراکزمیں نہ صرف مفت تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انہیں یہاں بچوں کی رقمی امداد بھی کی جاتی ہے۔

ایک ٹرافک پولیس عہدیدارنے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے بچوں کو لانے لیجانے کیلئے ایک سیکل رکشا کا انتظام کیا گیا ہے۔اور بچوں مفت تعلیم کے ساتھ یہاں ان کی رقمی امداد بھی کی جاتی ہے۔ او ران کے لئے مفت ظہرانہ کا بھی نظم رکھا گیا ہے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان بچوں کی زندگیو ں میں تبدیلی آئے۔ جو بچے فٹ پاتھوں پر زندگی گذارتے ہیں وہ اکثر جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ بہتر زندگی گذارنے کے لئے تعلیم حاصل کریں۔“ پولیس عہدیدار نے بتایاکہ ان کی ابتدائی تعلیم کے بعد ہم ان کا داخلہ اسکولس میں کروادیں گے۔