احمد نگر کا نام اہلیا نگر کرنے کی منظوری

   

ممبئی: مہاراشٹرا کابینہ نے آج احمد نگر شہر کے ساتھ ساتھ ضلع کا نام اہلیا نگر رکھنے کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے میٹنگ کی صدارت کی۔کئی عوامی نمائندوں، شہریوں اور تنظیموں نے احمد نگر شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
کینسر کی نقلی ادویات
بین الاقوامی گروہ بے نقاب
نئی دہلی: دہلی۔این سی آر میں جعلی ادویات بنانے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعلی ادویات بنانے اور سپلائی کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں دہلی کے ایک مشہور کینسر ہاسپٹل کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔