پرفارمرس شعبہ میں تلنگانہ ٹاپ ، سیکوریٹی اور قانونی تحفظ میں پیچھے ، نیتی ایوگ کی رپورٹ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اختراعی معاملات میں تلنگانہ کو ملک کے اہم ریاستوں میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ نیتی ایوگ کے انوویشن انڈیکس 2021 میں تلنگانہ 17.66 اسکور کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ کرناٹک 18.01 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ 16.35 اسکور کے ساتھ ہریانہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس کے بعد مہاراشٹرا اور تاملناڈو ہیں ۔ اس زمرے میں 13.32 اسکور کے ساتھ آندھرا پردیش نویں مقام پر ہے ۔ جب کہ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ اس انڈیکس میں سب سے نیچے ہیں ۔ کرناٹک اختراعی معاملات میں دوسری مرتبہ اہم اور بڑی ریاستوں کے زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ منی پور نے شمالی مشرقی ریاستوں کے زمرے میں اور چندی گڑھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں / شہر اور ریاستوں کے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ نیتی ایوگ کے وائس چیرمین سمن بیری اور سی ای او پرمیشورن ائیر نے جمعرات کو تین زمروں ایجاد انڈیکس 2021 جاری کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ انڈین انوویشن انڈیکس ایک جامع ماڈل ہے ۔ جسے نیتی آیوگ اور انسٹی ٹیوٹ فار مسابقتی نے ملک میں اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی کا اندازہ لگانے کے لیے تیار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تیسرا سالانہ انڈیکس جو گلوبل انوویشن انڈیکس فریم ورک پر مبنی ہے ۔ نمایاں طور پر ملک میں جدت طرازی کے تجزیہ کی گنجائش کو ظاہر کرتا ہے ۔ ماضی میں 36 اشیاء کو معیاری لیا جاتا تھا لیکن اس بار ان کی تعداد بڑھا کر 66 کردی گئی بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ نے انسانی وسائل کے معاملے میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کاروباری ماحول میں بہتری کارکردگی دیکھائی ہے ۔ انسانی وسائل کے معاملے میں تلنگانہ نے 26.96 اسکور کیا ۔ سرمایہ کاری میں 6.49 نالج ورکرس میں 9.17 کاروباری ماحول میں 36.54 حفاظت اور قانونی ماحول میں 21.24 فنکاری میں 15.24 علم کے پھیلاؤ میں 10.86 اور نالج اوٹ پٹ میں 19.61 اسکور کیا ہے ۔ کاروباری ماحول میں تلنگانہ نے سب سے زیادہ 36.54 اسکور حاصل کیا ہے ۔ نیتی ایوگ کے انوویشن انڈیکس سے پتہ چلا ہے کہ ریاست میں فی لاکھ آبادی پر 0.13 انکیو بیٹر ہیں پرفارمرس کے شعبہ میں تلنگانہ کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ ( ہیومین کپٹل ) انسانی سرمائے میں تاملناڈو سرفہرست ہے ۔ سرمایہ کاری میں کرناٹک ہنر مند انسانی وسائل میں چندی گڑھ ، کاروباری دوست ماحول میں اترپردیش قانونی تحفظ میں منی پور ، علم کی پیداوار اور پھیلاؤ چندی گڑھ اور دہلی کو سرفہرست مقام حاصل ہوئے ہیں ۔ نیتی ایوگ نے مختلف ریاستوں کی طاقت اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا ہے ۔ تلنگانہ میں ہنر پر مبنی روزگار ، اعلیٰ ڈگریوں والی خواتین کو ملازمت ، علم کی تقسیم اور ہنر مندی کی ترقی و تربیت میں رضاکارانہ تنظیموں کی شرکت کے معاملے میں ریاست تلنگانہ دوسری ریاستوں سے پیچھے ہیں ۔۔ ن