اختلافات فراموش کردیئے ، تمام ایس پی ۔بی ایس پی امیدواروں کی جیت متوقع :مایاوتی

,

   

لکھنو ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) سربراہ بھوجن سماج پارٹی مایاوتی نے آج اپنی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے ورکرس سے اپیل کی کہ اپنی ماضی کے اختلافات فراموش کردیں ۔ ہفتہ کو بی ایس پی اور ایس پی نے اُترپردیش میں آنے والے لوک سبھا انتخابات بی جے پی کے خلاف متحدہ طورپر لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ مایاوتی نے اپنی 63 ویں سالگرہ پر یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ ورکرس کوچاہئے کہ ماضی کے اختلافات بھول جائیں اور ایس پی و بی ایس پی کے تمام مشترکہ امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ اُترپردیش میں 80 لوک سبھا نشستیں ہیں جن میں سے ایس پی اور بی ایس پی 38,38 پر مقابلہ کریں گی ۔ کانگریس اس اتحاد میں شامل نہیں ہے ۔