ادارہ ادب اسلامی عادل آباد کا 20 جنوری کو مشاعرہ

   

عادل آباد /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزم کاروان ادب و ادارہ ادب اسلامی عادل آباد کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ مستقر عادل آباد کے مدرس کیسر ہائی اسکول مسعود چوک 20 جنوری بروز ہفتہ 9 بجے شب منعقد کیا جارہا ہے ۔ مسٹر عبدالرحیم راہی کی سرپرستی میں منعقدہ مشاعرہ کی صدارت مسٹر یوسف نرملی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مسٹر فہیم سرکار فلم ڈائرکٹر مہمان اعزازی مسٹر شیخ جمیل کرسپانڈنٹ مدرس کیسر ہائی اسکول مسٹر ذوالفقار عالم ، ڈاکٹر صادق حسین ، محمد نصیر ، کنوینر مشاعرہ ڈاکٹر ابرار عالم ہوں گے ۔ اس مشاعرہ میں مقامی شعراء کے علاوہ مہمان شعراء میں جناب یوسف نرملی ، افضل خان افسر ، محمد عرفان الدین اطف ، فہیم نئیر ، محمود عادل ، اسرار احمد دانش بھی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔ بطرح موسموں کی طرح جو بدلتا ہے ۔ ناظم مشاعرہ شبیر خان شبیر ہوں گے ۔