ممبئی 23 جولائی (ایجنسیز) پیپر لیک کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ دہلی سے شروع ہونے والے یہ احتجاج اب دوسری ریاستوں میں پھیل چکے ہیں اور ممبئی میں بھی طلبہ مظاہرے کرتے نظرآرہے ہیں۔ اس دوران ریا آہیر نامی ماڈل ممبئی مظاہروں میں توجہ کا مرکز بنی۔ ریا کے ممبئی پولیس کی وین کو روکنے کے مناظر وائرل ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ہمت کی تعریف کی جا رہی ہے اور اب مشہور شخصیات نے بھی اس پر ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔ بالی ووڈ ڈائریکٹر زویا اختر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ریا آہیرکی ایک تصویر شائع کی۔ یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ریا کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ عوام کو تجس ہے کہ آخر ریا آہیر کون ہیں، جن کی ہمت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ریا آہیرکا پورا نام ریا یادو ہے اور اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر وہ اپنا نام بھی ریا ایکوسیا لکھتی ہیں۔ ریا پیشے کے اعتبار سے ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ اس کی عمر27 سال ہے۔ وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ وہ کپڑے کے برانڈ ریاض کے تحت کپڑے ڈیزائن اور ہاتھ سے بناتی ہے۔ ریا کو ڈانس اور میوزک بھی پسند ہے اور وہ کئی میوزک ویڈیوز میں نظر آچکی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 110,000 فالوورز ہیں۔ وہ حال ہی میں میوزک ویڈیو دلبرا میں نظر آئیں۔ رپورٹس کے مطابق ریا بہت مذہبی ہے اور خدا پرگہرا یقین رکھتی ہے۔ وہ باقاعدگی سے مندروں کا دورہ بھی کرتی ہے۔ وہ فلم انڈسٹری سے بھی جڑی ہوئی ہیں ۔ اداکار اور کاسٹنگ ڈائریکٹر ابھیشیک بنرجی بھی ان کی پیروی کرتے ہیں۔ ریا انسٹاگرام پر سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی بولڈ تصاویر شائع کرتی رہتی ہیں۔ شیواجی پارک میں پیپر لیک کے خلاف احتجاج جاری تھا ، ریا دادر سے شیواجی پارک کی طرف جارہی تھی جب اس نے ممبئی پولیس کی ایک وین کو مظاہرین سے بھری دیکھا۔ پھر وہ بھاگتی ہوئی وین کے سامنے کھڑی ہوگئی۔ پولیس نے احتجاج کیا لیکن وہ ثابت قدم رہی۔ انہوں نے اسے یقین دلایا کہ وہ بعد میں مظاہرین کو رہا کر دیں گے۔ تاہم، ریا نے اصرارکیا کہ اگر انہیں رہا کرنا ہے، تو وہ فوری طور پر رہا کریں۔ وہ کافی دیر تک پولیس سے بحث کرتی رہی جس کے بعد مظاہرین کو چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ریا راتوں رات مقبول ہوگئی۔ فی الحال ہر جگہ ان کا چرچا ہو رہا ہے۔