اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلم نوجوان سے شادی کرلی

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک مسلم نوجوان سے شادی کر لی۔ انھوں نے سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا کے مہاراشٹرا کے ریاستی صدر فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کی ہے۔ سوارا کی شادی 6 جنوری کو ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان آج سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے 2 منٹ 5 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کرکے اپنی محبت کی کہانی بھی بیان کی۔ سوارا بھاسکر نے کچھ دن پہلے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک نوجوان کی بانہوں میں سر لیے بیٹھی تھیں۔