اداکارہ سیما دیو کا دیہانت

   

ممبئی : بالی ووڈ اور مراٹھی فلم اداکارہ سیما آر دیو کا طویل علالت کے بعد یہاں دیہانتہو گیا۔ وہ 81 برس کی تھیں۔سیما دیو (81) الزائمر کی بیماری اور دیگر عوارض میں مبتلا تھیں۔ انہوں نے آج صبح ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ان کے شوہر رمیش دیو ابھی معروف اداکار تھے اور گزشتہ سال چل بسے ۔ان کے دو بیٹے اجنکیا اور ابھینئے میں سے ایک اجنکیا اداکار اور ابھینئے ڈائریکٹر ہیں۔ اداکارہ سیما ممبئی میں پیدا ہوئیں اور ان کا اصل نام نلنی سراف تھا۔ انہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بلیک اینڈ وائٹ سے لے کر رنگین دور تک چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں لگ بھگ 90 ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔انہیں اپنے شوہر رمیش اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ میوزیکل بلاک بسٹر “آنند (1971)” میں ان کے اہم کردار کے لیے سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے ۔