اداکارہ عرفان خان 53سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکار عرفان خان چہارشنبہ کے روز ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں‘ انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا۔ ان کی عمر53سال تھی۔

اداکارکے نمائندے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے”ان کے چاہنے والوں اور ان کے گھر والے جن کا وہ خاص خیال رکھا کرتے تھے‘ کو چھوڑ کا وہ چلے گے اور اپنے پیچھے اپنی حقیقی میراث چھوڑی ہے۔ ان کی مغرفت کے لئے ہم دعاگو ہیں“۔

صحت کی خرابی کے بعد منگل کے روز عرفان کو انہیں اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ سال2018سے ان کا کینسر کا علاج کیاجارہاتھا۔مذکورہ بیان میں کہاگیا کہ”جب سال2018میں عرفان نے کینسر کے خلاف اپنی جدوجہد شروع کی اس وقت کہاتھامجھے یقین ہے‘ میں خودسپرد ہوجاؤں گا۔ اسکرین پر یادگارایکشن کبھی فراموش نہیں کیاجاسکے گا۔

عرفان کا ایک مضبوط شخصیت تھے“۔ عرفان خان راجستھان کے جئے پور میں 1966جنوری7کو پیدا ہوئے تھے‘ ان کے والد کا نام جاگیر دار خان او روالدہ کا نام بیگم خان تھا۔

مذکورہ اداکار نے 23فبروری1955کو رائٹراین ایس ڈی گریجویٹ سوتاپا سکدرسے شادی کی۔

مذکورہ جوڑے کے دو بچے ہیں بلال او رایان۔مذکورہ اداکار جو بہ صرف بالی ووڈ بلکہ برٹش فلموں او رہالی ووڈ میں اپنے کام کی وجہہ سے جانے جاتے ہیں کو فلم فیر ایوارڈس کے بشمول نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گایا ہے۔

اس کے علاوہ عرفان خان نے کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوارہر دیکھائے ہیں جس میں مقبول فلمیں ’دی کیلر‘ ڈیڈ لائن‘ سرف24گھنٹے‘ ہندی میڈیا‘ وغیر ہ ہیں۔ آخری مرتبہ عرفان کو فلم’انگریزی میڈیم‘ میں دیکھا گیاتھا