اداکارہ نغمہ سائبر دھوکہ دہی کا شکار، ایک لاکھ سے محروم

   

نئی دہلی : اداکارہ و سیاستداں نغمہ سائبر دھوکہ دہی کا شکار ہوئی ہیں اور دھوکہ سے اِن کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپئے نکال لئے گئے۔ نغمہ کے موبائل پر ایک لنک بھیجا گیا جسے اداکارہ نے کلک کیا جس کے بعد ایک شخص نے انھیں فون کرتے ہوئے کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کے لئے تفصیلات پوچھیں تاہم نغمہ نے شک کی بنیاد پر تفصیلات بتانے سے انکارر کیا لیکن اس کے باوجود ان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپئے نکال لئے گئے۔