اداکارہ پوجا بیدی کا حکومت سے عمرعبداللہ کو رہا کرنے کا مطالبہ

   

سرینگر ۔ 4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ پوجا بیدی گذشتہ دوشنبہ کو جموں و کشمیر کی حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ کو رہا کردے جو کہ گذشتہ ماہ دستور کی دفعہ 370 کی مرکز کی جانب سے منسوخی کے بعد سے اب تک گھر پر نظر بند ہیں ۔ پوجا بیدی نے بتایا کہ عمر عبداللہ ان کے گروپ کے ساتھی اور خاندانی دوست ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ’’ مجھے امید ہے کہ حکومت بہت جلد ایک ایسا منصوبہ تیار کرے گی جس سے ان کی رہائی عمل میں آئے گی کیونکہ حالات ہمیشہ کیلئے ایسے نہیں رہ سکتے ‘‘ ۔