اداکار انوکپور سینے میں درد کے بعد شریک دواخانہ

   

ممبئی: معروف اداکار انو کپور کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد گزشتہ روزدہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق، ‘وکی ڈونر’ اداکار کی حالت مستحکم ہے ، اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔ اداکار کو 26 جنوری کو علی الصبح اسپتال لے جایا گیا تھا۔ انو کپور کی صحت کی حالت کے حوالے سے ایک سرکاری بیان میں، اسپتال نے کہا کہ انہیں سینے میں تکلیف کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا اور وہ کارڈیالوجی میں ڈاکٹر سوشانت واٹل کے زیر علاج ہیں۔