اداکار اکشے کمار کا 18 مارچ کو دورہ ٔ ایودھیا

   

ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار 18 مارچ یعنی جمعرات کو ایودھیا کا دورہ کریں گے۔ اکشے کا یہ دورہ دوپہر 12 بجے مقرر ہے۔ ایودھیا پہنچ کر اکشے سب سے پہلے رام مندر ٹرسٹ کے راجہ وملیندر موہن پرتاپ مشر سے ملاقات کریں گے۔ وہ فلم ’رام سیتو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایودھیا پہنچ رہے ہیں، لیکن شوٹنگ کا افتتاح کرنے سے پہلے وہ رام للا کا دَرشن کریں گے۔ رام للا احاطہ میں وہ رام کی پوڑی پر بھی جائیں گے۔