اداکار فراز خان کا انتقال

   

بنگلورو: اداکار فراز خان کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ بنگلورو کے دواخانہ میں دماغ میں انفیکشن کے علاج کیلئے شریک تھے۔ وہ 50 سال کے تھے۔ پوجابھٹ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ اطلاع دیکر دکھ اور افسوس ہورہا ہیکہ فراز خان اب ہمارے بیچ نہیں رہے۔ انہوں نے مہندی اور فریب کے بشمول کئی فلموں میں کام کیا تھا۔