ادھیر رنجن کے ”راشٹرا پتنی“ ریمارک پر سونیاگاندھی نے کہاکہ ”پہلے ہی انہوں نے معافی مانگ لی ہے“۔

,

   

نئی دہلی۔ادھیر رنجن چودھری کے ”راشٹرپتنی“ ریمارک پر برسراقتدار پارٹی کی سونیا گاندھی سے معافی مانگنے کی مانگ کے درمیان میں کانگریس صدر نے جمعرات کے روز کہاکہ انہوں نے پہلے ہی اس پر معافی مانگ لی ہے۔

صدرجمہوریہ ہند دروپاڈی مارمو پر لوک سبھا میں کانگریس کے فلور لیڈر چودھری کے مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے گاندھی سے معافی مانگنے کی مانگ کے بعد بڑے پیمانے پر تنازعہ کھڑا ہوگیاہے۔

پوچھنے پرسونیا گاندھی نے کہاکہ ”انہوں نے پہلے ہی معافی مانگ لی ہے“ اور ایک کل جماعتی اجلاس انہوں نے طلب کیا۔ معافی مانگ کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رامن نے راجیہ سبھا میں کہاکہ ”لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن کی جانب سے ”راشٹرپتی“ کو ”راشٹرپتنی“ کا حوالہ دیا ہے جوقابل اعتراض بیان ہے۔

یہ عام سونچ ہے کہ ”راشٹر پتی“ ایک صنفی ہے اور غیرجانبداری سے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور لہذایہ لغزش نہیں ہے بلکہ جان بوجھ کر صدر کی جنسی توہین ہے“۔ مارمو کی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے سیتا رامن نے کہاکہ صدرنے خود کی شناخت قبائیلی طبقے سے آکر بنائی ہے‘ جس نے ایک کامیاب رکن اسمبلی‘ وزیر اور گورنر کے خدمات انجام دئے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ”ایک ایسے وقت میں جب سارا ملک مذکورہ ائینی عہدے کے لئے ان کے انتخاب پر جشن منارہا ہے‘ لوک سبھا میں لیڈر آف دی اپوزیشن نے انہیں ’راشٹر پتنی“ قراردیا ہے جو ایک صدر جمہوریہ ہند کی توہین ہے“