اراضی ریکارڈس آن لائین کرنے تحصیلداروں کو ہدایت

   

جگتیال ۔ 23 جولائی ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے اپنے دفتر میں تحصیلداروں کے ہمراہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ تعلقہ واری زمینوں کے ریکارڈس کی دھوکہ دہی ، اور زرعی اور دیگر اراضی کا بغور جائزہ لیکر اس ماہ کی 25 تاریخ تک حقیقی مالکان کے ناموں کو آن لائن کرنے کی انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر بی راجیشم ، سب کلکٹر مٹ پلی گوتم پوترو ، ڈی آر او ارونا سری ، آر ڈی او جی نریندر کے علاوہ مختلف تحصیلدار موجود تھے ۔