اراضی کی باقاعدگی کو 15 اکٹوبر تک مکمل کیا جائے

   

کریم نگر میں عہدیداروں کو ضلع کلکٹر، ششانکا کی ہدایت
کریم نگر۔ اراضیات ریگیولارائیزیشن کو 15 اکٹوبر تک مکمل کیا جائے ضلع کلکٹر کریم نگر ششانکا نے عہدیداروں کو یہ ہدایت دی ۔شہروں میں موجود کھلے اراضیات کے ریگیولارائیزیشن کے متعلقہ عوام میں شعور بیداری کرنے علاوہ ازیں اس کارکردگی کو 15 اکٹوبر تک مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی عہدیداران کو ہدایت۔ بروز منگل کلکٹریٹ کیمپ آفس میں مونسپل ، ریوینیو ، ٹاؤن اور سب رجسٹرار کے ہمراہ جائزے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی کے جاری احکام پر عمل آوری کرتے ہوئے ریاست کے تمام اراضیات کو ریگیولارائیزیشن کیا جارہا ہے۔ ریگیولارائیز نہی کئے گئے اراضیات مستقبل میں فروخت یا کسی اور کے نام بدلی نہی کئے جاسکتے۔ ضلع کے 5 مونسپلٹی کے احاطہ میں اپنے اراضیات کو ریگیو لارائیز کروانے کی اطلاع فراہم کی جائے۔ ریگیولارائیز کئے گئے اراضیات کے تفصیلات آن لائن اپلوڈ کیا جائے ۔ مونسپلٹی میں کسی طرح کی دشواری پر ریوینیو ٹاؤن پلاننگ عہدیدار آپسی تعاون کے ساتھ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ وزیر اعلی کے جاری احکامات کے مطابق دسہرہ میں دھرنی پورٹل کے افتتاح کیلئے اراضیات کی تفصیلات کو تیار رکھنے کی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ٹرینی کلکٹر انکیت ،۔مونسپل کمشنر کرانتی ، ایڈیشنل کلکٹر نرسمہا ریڈی ، مونسپلٹی کمشنروں تحصیلداروں ، ٹاؤن پلاننگ عہدیداران ، سب رجسٹرار و دیگر نے شرکت کی